Bazm e Urdu - The urdu poetry app

زندگی

By: Hafeez Javed

زندگی یہ نہیں کہ تم جیے جاؤ، جیے جاؤ
جو دل میں آئے، سب کیے جاؤ، کیے جاؤ

زندگی نام ہے دوسروں کے لیے جینے کا
ان کیلئے اپنی خوشی قربان کیے جاؤ، کیے جاؤ

دشمنی پال بھی لی، تو کیا ہوگا حاصل
نفرتوں کو مٹادو، پیار کیے جاؤ، کیے جاؤ

دنیا ستم کرے بھی تو پروا نہ کرو
دکھ بھی ملیں اگر تو پیے جاؤ، پیے جاؤ

دل زخموں سے چور چور ہو بھی جائے اگر
دل کے زخموں کو سیے جاؤ، سیے جاؤ

جاوید قدم بڑھاؤ ساتھی مل جائیں گے
حوصلہ کرو تم اور حوصلہ دیے جاؤ، دیے جاؤ


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore