By: muhammad nawaz
یہ خاک جس پہ آج مرا ذوق جبیں ہے
اس خاک سے بڑھ کر کوئی پتھر نہ نگیں ہے
وہ آ رہا ہے مجھکو نظر گنبد خضری
پلکوں کو جھپکنا ابھی منظور نہیں ہے
سوچیں مری اس خواب سے آگے نہیں جاتیں
یہ خلدہے فردوس ہے یہ عرش بریں ہے
اسکی نہیں مثال کوئی کائنات میں
یہ ارض مدینہ ہے۔ ستارہ نہ زمیں ہے
بیٹھا ہوں میں حضور کے قدموں کی دھول میں
اب مجھ سے بڑھ کے کون یہاں تخت نشیں ہے
ہرآرزو کی آرزو ہے انکی خاک پا
مدت سے ہر خیال مدینے کا مکیں ہے
رنگ و نسل فریب ہے۔چہرے سراب ہیں
اس خاک میں جو ڈوبے وہی اصل حسیں ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?