By: muhammad nawaz
پلکوں پہ تیری آس کے کچھ دیپ جلا کے
لو جا رہا ہوں آج میں لمحوں کو رلا کے
ٹھہرو میں گئے وقت سے ڈھونڈوں تیرا وجود
کچھ بھول سا رہا تھا میں آداب دعا کے
تم نے بھی تو جا کر کبھی مڑنا نہیں سیکھا
کچھ میرے ارد گرد بھی ہیں کوہ انا کے
ہر پھول پہ بکھری ہیں تمنا کی کرچیاں
یہ کون گیا باغ میں کچھ اشک بہا کے
کیا مجھ سے پوچھتے ہو جوانی کا خلاصہ
اک لمحہ گیا ہے کئی صدیوں کو بیتا کے
اے باد تیز وتند یہ ساحل کو بتا دو
میں آ رہا ہوں موج کے کچھ قرض چکا کے
وہ بے رخی وہ طنز وہ انداز تغافل
کیا کیا نہ ملا حسن کو ہمراز بنا کے
لمحات جو تحفے میں تمہیں پیش کئے ہیں
روؤ گے پھوٹ پھوٹ کے سینے سے لگا کے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?