By: وشمہ خان وشمہ
ترے خیال سے سرگوشیاں کروٓں کب تک
میں تیری یاد سے بہلاوٓں خود کو اب کب تک
بسا کے روح میں تجھ سے کلام کرتی ہوں
میں اپنے خوابوں کی دنیا میں کھوئے رہتی ہوں
دلِ تباہ کے ہمراہ تھک گئیں آنکھیں
ہمارے بیچ کے اب فاصلے بھی بڑھتے ہیں
یہ بھیگی آنکھوں میں شیشوں کی کرچیوں کی طرح
تمام عمر یہ لگتا ہے چبھنے والی ہیں
یہ میرے دل کو ہمیشہ ہی ڈسنے والی ہیں
یہ سسکیاں، یہ مرے اشک ،اف، ارے توبہ
میں اپنے درد کو کب تک دلاسا دیتی رہوں
اب انتطار کے لحمے بھی خود پریشاں ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?