By: اےبی شہزاد
کچھ عرصہ تو حبیب رہا ہوں میں
تیرے بہت قریب رہا ہوں میں
نفرت کلی خلوصِ محبت بھی
کچھ دیکھتا عجیب رہا ہوں میں
تیری خوشی غمی کا تھا میں ساتھی
تیرا کبھی طبیب رہا ہوں میں
نزدیک میں رہا ہوں ترے دل کے
کتنا ہی خوش نصیب رہا ہوں میں
ہے کیوں سکوت پیار محبت میں
دیتا کہاں فریب رہا ہوں میں
قسمت مری بری تھی یہی ہے سچ
ہاں ڈھونڈتا نصیب رہا ہوں میں
شہزاد پیار میرا تو مخلص تھا
کیوں کہتے ہو رقیب رہا ہوں میں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?