Bazm e Urdu - The urdu poetry app

یوں انتقام تجھ سے فصل بہار لیں گے

By: فنا نظامی کانپوری

یوں انتقام تجھ سے فصل بہار لیں گے
پھولوں کے سامنے ہم کانٹوں کے پیار لیں گے

جانے دو ہم کو تنہا طوفان آرزو میں
جب ڈوبنے لگیں گے تم کو پکار لیں گے

جو کچھ تھا پاس اپنے دنیا نے لے لیا ہے
اک جان رہ گئی ہے وہ غم گسار لیں گے

اس دور تشنگی میں کیا مے کدہ کو چھوڑیں
کچھ دن گزر گئے ہیں کچھ دن گزار لیں گے

صیاد و باغباں کے تیور بتا رہے ہیں
یہ لوگ فصل گل کے کپڑے اتار لیں گے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore