By: Hafeez ur rehman
کون سا دل ہے محبت جیسے ہے راس آئی
جُدا ہو سب سے تُمہی جُو تمہیں نا راس آئی
ہوئے ہو گوشہ نشیں کیا تمہی اسی جگ میں
ہَوا جہاں کی تمہی کو ہے بس نہ راس آئی
مُنہ کیوں مُوڑ لیا ہر خوشی سے دنیا کی
یہی تو دنیا ہے کب ہر کسی کو راس آئی
کب تک اِسی اِک غم میں ڈوبے رہو گے تم
کیوں؟ اُس سے محبت نہ تم کو راس آئی
گنوا کے دیکھ لیا آپ کو کسی کے لئے
اُداسی اتنی تمہیں اِس قدر ہے راس آئی
اُسے بھی چھوڑ دو جس نے تمہیں ہے چھوڑ دیا
رہے بس سوچتے تم کو وفا نہ راس آئی
کبھی تو جا کے کرو اُس سے بھی پتہ احمر
جفا جُو اُس نے کی اُس کو ہے کتنی راس آئی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?