Bazm e Urdu - The urdu poetry app

آ گیا ہےبہار کا موسم

By: azharm

آ گیا ہےبہار کا موسم
اُس کے رخ پر نکھار کا موسم

ہوں گے غمزے بھی سینکڑوں لیکن
یہ ہے نخرے ہزار کا موسم

گیسوؤں میں گلاب کی کلیاں
موتیے سے سنگھار کا موسم

گنگنانے کو جی مچل جائے
نے نوازی، ستار کا موسم

پھر سے کلیاں سجیں گی جوڑے میں
زلف ہو گی، خمار کا موسم

قربتیں مستیاں جنم دیں گی
پھر ملے گا قرار کا موسم

پھر وہ اظہر لگے گی سینے سے
بازوؤں کے حصار کا موسم


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore