By: Maria Riaz Ghouri
میری کہانی کا کوئی نام نہیں
ہے افسانہ پر بدنام نہیں
میں اسے چاہتی ہوں لیکن اس کا پتہ نہیں
کرتا ہے اظہار پر سرعام نہیں
میری آنکھوں میں ستارے چمکتے ہیں
مجھے محبت سے دیکھنا اس کا کام نہیں
کوئی تو ایسی رات ہو جب تو اور میں ساتھ ہوں
اسکی زندگی میں میرے لیے ایسی کوئی شام نہیں
میں چاھتی ہوں مجھے محبت میں کوئی تو نام دو
کہہ دیتا ہے "ماریہ" ہے نام تمہارا تم بےنام نہیں
یہ میرا دیوانہ پن ہے میں تجھے چھوڑ نہیں سکتی
ورنہ میری جان محبت کوئی الزام نہیں
میرے لیے کتنے اہم ہو تم جان جاں
اور تو کہتا ہے یہ رشتہ اتنا اھم نہیں
میرے دل کو نشہ لگ گیا ہے تیرا
اور وہ کہتا ہے میں کوئی جام نہیں
میں اکیلی بھٹک رہی ہوں اس جنوں میں
اس سفر میں مجھے کہیں آارام نہیں
آج سے چھوڑ دی تیری تمنا ماریہ نے
سادگی ضرور ہے پر اتنی عام نہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?