By: Syed Sajid Ali
چہرہ بدلا، کردار وہی ہے
ہم پہ قابض غدار وہی ہے
کفر کے ہاتھ بکا ہے جو بھی
قبیلے کا اپنے سردار وہی ہے
دہشت گردی کی جاری جنگ ہے
بیوپاری بدلا ، بیوپار وہی ہے
وہی ہے مسئلے جو درپیش تھے پہلے
دریا بدلا ، منجدھار وہی ہے
اپنوں کو بیچ رہے ہیں اپنے
یوسف نہیں ہے، بازار وہی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?