By: UA
دن رات صبح شام میری زندگی کے ساتھ
کندہ ہے تیرا نام میری زندگی کے ساتھ
خاص ہی تو ہے کہ مجھے بھولتی نہیں
یہ بات نہیں عام میری زندگی کے ساتھ
زندہ کئے ہوئے ہے میری آرزوؤں کو
تیرا ہر ایک کلام میری زندگی کے ساتھ
پیوستہ ہو گئے ہیں اک تیری وجہ سے
شادابیوں کے چام میری زندگی کے ساتھ
عظمٰی عجیب کھیل کھیلتے ہیں بار بار
بلاوجہ کے دام میری زندگی کے ساتھ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?