By: UA
محبت بندگی ہے
محبت زندگی ہے
محبت راستی ہے
محبت خوشی ہے
مگر یہ بھی حقیقت ہے
محبت اداس کرتی ہے
محبت آرزو ہے
محبت جستجو ہے
محبت کو بکو ہے
محبت روبرو ہے
مگر یہ بھی حقیقت ہے
محبت اداس کرتی ہے
محبت رہگزر ہے
محبت ہم سفر ہے
محبت ہر نگر ہے
محبت در بدر ہے
مگر یہ بھی حقیقت ہے
محبت اداس کرتی ہے
محبت ایک تسلسل ہے
محبت ہی مسلسل ہے
محبت ایک ہلچل ہے
محبت دل میں پل پل ہے
مگر یہ بھی حقیقت ہے
محبت اداس کرتی ہے
محبت موہنی ہے
محبت دلکشی ہے
محبت چاندنی ہے
محبت روشنی ہے
مگر یہ بھی حقیقت ہے
محبت رب کی صورت ہے
محبت خوبصورت ہے
محبت ہی ضرورت ہے
محبت ہی حقیقت ہے
مگر یہ بھی حقیقت ہے
محبت اداس کرتی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?