By: JAVAID DANIEL
وصالِ یار اب تو خواب ہوتا جا رہا ہے
یہ دِل اُس کے لیے بے تاب ہوتا جا رہا ہے
یہ کیسا دشتِ حیرت ہے جہاں ہم آ گئے ہیں
کہ پیاسا دُھوپ میں سیراب ہوتا جا رہا ہے
بہت سے لوگ جائیں گے اُسے اب ڈھونڈ نے کو
وفا کا نام بھی نایاب ہوتا جا رہا ہے
مجھے اِس عہد کا سُقراط سمجھا جا رہا ہے
کہ ہر اِک جام اب زَہراب ہوتا جا رہا ہے
نجانے کب تلک یونہی قرنطینہ رہے گا؟
رقم جاویدؔ ! پھر اِک باب ہوتا جا رہا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?