By: Naveed Ahmed Shakir
جسے دیکھ کر کبھی پکارا نہیں گیا
وہی شخص میرے دل سے سارا نہیں گیا
جو لکھا بہا دیا اُسے یا جلا دیا
کوئی خط تری طرف ہمارا نہیں گیا
تری یاد میں رہا کبھی آگ سے لڑا
جلا تو بہت ہے پر شرارا نہیں گیا
شکائت یہی کرے مرا گھر کبھی کبھی
بڑی دیر سے مجھے سنوارا نہیں گیا
سبھی چھوڑ کر گئےمجھے یاد بس یہ ہے
خدا نے دیا جو وہ سہارا نہیں گیا
ترا حق ملے تجھےاسی جستجو میں تھے
ترا قرض بھی کبھی اتارا نہیں گیا
نہ تو ہی ملا مجھے نہ تجھ سا ملا کوئی
تجھے کھو کے جو ہوا خسارا نہیں گیا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?