By: سلمٰی رانی
اپنی چال بدل کر دیکھو
آج کی رات سنبھل کر دیکھو
دو قالب کا مطلب کیا ہے
اک قالب میں ڈھل کر دیکھو
بوڑھی رسمیں طو ر طریقے
سوچو اور بدل کر دیکھو
صدیوں لوگ نہ بھولیں جس کو
ایسا ایک عمل کر دیکھو
اک دن تنہا رہ جاؤ گی
ساتھ کسی کے چل کر دیکھو
پیار کا مطلب پھر جانو گے
ہجر کی رات میں جل کر دیکھو
رزق خدا دیتا ہے پیارے
کام تو تم ہر پل کر دیکھو
پیار سمجھ آئے گا تجھ کو
زیست کو مارو تھل کر دیکھو
اپنی ذات سے باہر سلمیٰ
اک دن آپ نکل کر دیکھو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?