By: SHABEEB HASHMI
بہار میں عجب لطف میں اٹھایا کرتا
تیرے چہرے پہ پھولوں کا سایہ کرتا
ستارے خاموش اور چاند کی زباں نہ کھلے
میں اپنے خواب ان سب کو سنایا کرتا
وہ جھیل جس کے کنارے بیٹھ کر اکثر
میں تری تصویروں سے دل بہلایا کرتا
قصیدے لکھتا تیرے حسن کے اپنے شعروں میں
اور اپنی غزلوں میں تیرا رؤپ سجایا کرتا
وہ رات پھر سے محبت کا پیغام لے آئے
میں تیری خوشبؤ سے آنگن کو مہکایا کرتا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?