By: dr ch tanweer sarwar shakar
نکلا ہے سورج ہمیشہ ڈوب جانے کے بعد
ملا دل کو سکون مئے پینے پلانے کے بعد
قصہ کیا بتائیں تمہیں اپنی غزل بنانے کا
بنتا ہے ایک شعر کئی لفظ مٹانے کے بعد
ہو جائے کسی سے عشق تھا ہمیں شوق
آیا ہوش ہمیں چوٹ عشق کی کھانے کے بعد
صورت تیری ہمیشہ دل میں بسائے رکھتا ہوں
مگر بھلا دیا تونے ہمیں آزمانے کے بعد
لگائے دل پہ اتنے زخم کمسن نے ہمیں
نہ بھر پائیں گے شاکر مرہم لگانے کے بعد
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?