By: وشمہ خان وشمہ
تختِ طاؤس ، مرا تخت ہزارہ تم ہو
میرے شہزادے مری آنکھ کا تارا تم ہو
میں ترے عشق میں لیلی تو کبھی ہیر بنی
تم ہو مجنوں یا ہوفرہاد ، گوارہ تم ہو
میں نے کاٹی ہے ترے پیار میں یہ عمر ر واں
جس کے خوابوں میں سدا وقت گزارا تم ہو
زیست تو تیری امانت تھی ترےساتھ رہی
اور پھر کھیل سمجھ کر جسے ہارا تم ہو
جس کی آغوش میں میرا ہے سفینہ وشمہ
اس سمندر کا مری جان کنارہ تم ہو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?