By: Azra Naz
سحر ہونے سے پہلے اِک ضروری کام کرنا ہے
ہمیں اپنے عدو کی چال کو نا کام کرنا ہے
محاذِ زندگانی پر لڑی ہے میں نے چو مکھی
میں کافی تھک گیٔ ہوں اب مجھے آرام کرنا ہے
محبت سے بڑی طاقت نہیں کویٔ زمانے میں
محبت کا یہی پیغام مجھ کو عام کرنا ہے
غریبی میں مرے فن کا ا ثاثہ بِک گیا سارا
سو اب گھر کا بچا سامان بھی نیلام کرنا ہے
مجھے لگتا ہے جیسے آپ کا اک مشغلہ ہے یہ
جو سچ کا ساتھ دے اس شخص کو بدنام کرنا ہے
نفس پر چل رہی ہے ہر گھڑی تلوار سی جیسے
خدایا! کس قدر مشکل صبح سے شام کرنا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?