By: M Usman Jamaie
مِرے یہ لفظ بے قیمت
جنھیں بے دام بھی کوئی نہیں لیتا
مِرے جذبوں کے ہیں پیکر
سراہنا کیا
کوئی ان پر توجہ بھی نہیں دیتا
مِرے سینے میں جلتے ہیں
دہک اُٹھتے ہیں تو غزلوں میں اور نظموں میں ڈھلتے ہیں
یہ ہے بازار، جس کے ضابطے سفاک ہوتے ہیں
سو میرے شعر گوداموں میں رکھے خاک ہوتے ہیں
مگر کل شب ہوا نے مجھ کو دھیرے سے بتایا ہے
دریچے میں ٹھہر کر چاند نے مژدہ سُنایا ہے
پَروں پر تتلیوں کے لکھا یہ سندیسہ آیا ہے
وہ میرے لفظ، میرے شعر پڑھ کر مسکرائی ہے
دمک اُٹھا ہے چہرہ اور حیا کی سُرخی آئی ہے
سو اب یہ لفظ میرے سونے اور ہیرے سے بڑھ کر ہیں
اب ان کے نرخ ساتوں آسمانوں سے بھی اوپر ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?