By: abeer abuzari
رویا ہوں تیری یاد میں دن رات مسلسل
ایسے کبھی ہوتی نہیں برسات مسلسل
کانٹے کی طرح ہوں میں رقیبوں کی نظر میں
رہتے ہیں میری گھات میں چھ سات مسلسل
چہرے کو نئے ڈھب سے سجاتے ہیں وہ ہر روز
بنتے ہیں میری موت کے آلا ت مسلسل
ہر روز تیرے حسن کا دیدار ہوتا ہے
گرتے ہیں میری صحت پہ اثرات مسلسل
اجلاس کا عنوان ہے اخلاص و مروت
بدخوئی میں مصروف ہیں حضرات مسلسل
ہر روز کسی شہر میں ہوتے ہیں دھماکے
رہتی ہے میرے دیس میں شبرات مسلسل
ملاؤں نے اسلام کے ٹکرے کئے ہیں
مسلات سے پھیلاتے ہیں نفرات مسلسل
پیتے نہیں ۔ بنتی ہے تو پھر جاتی کہاں ہے
اٹھتے ہیں ذہن میں یہ سوالات مسلسل
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?