By: Dr Ch Tanweer Sarwar Shakar
جو دن کو آفتاب اور رات کو مہتاب لگے
وہی میری زندگی کا حسین خواب لگے
نظر آتا ہے مجھے جب چہرہ تیرا
کھبی حقیقت تو کبھی مجھے خواب لگے
پڑھے تیرے چہرے سے محبت کے معنی
چہرہ تیرا مجھے اک کھلی کتاب لگے
ملتے ہیں یہاں ہیرے،موتی اور لعل
دنیا میں مجھے تو فقط نایاب لگے
غمزدہ ہو کے کھبی کہ دیتا ہے شاکر
دنیا مجھے یارو اک سراب لگے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?