By: Sobiya Anmol
منہ پہ طعنے مار گیا میری کرامات کے
ہم بدنام ہوئے پیچھے اِسی بات کے
اوقات یہ نکلی کہ ہم ہار گئے
بڑے دعوے کرتے تھے اپنی اوقات کے
اب یہ عالم ہے میری مایوسیوں کا
شوق سے دیکھتی ہوں نظارے کائنات کے
تاریکیوں میں پڑے ہی کٹے گی اب
خواب چھوڑ دئیے ہیں چمکتی بارات کے
بڑے بدنما سے مشورے دیتے ہیں مجھے
یہ کالے گھنگھور سے اندھیرے رات کے
ایاغِ چین پی لو ٗ مجھ سے موت لے لو
یہی پکارتے ہیں ہر پل سائے حیات کے
غلغلۂ محشر لگا رہتا ہے تخیّل میں میرے
حالات دیکھتی رہتی ہوں میں حالات کے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?