Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میں برسر پیکار ہوں آقا میرے آقا

By: Ishraq Jamal Ashar Chishti

میں طالب دیدار ہوں آقا میرے آقا
جنت کا طلبگار ہوں آقا میرے آقا

توصیف و ثناء آپ کی الله ہی کو زیباء
میں خود سے شرمسار ہوں آقا میرے آقا

مسند ہے شفاعت کی سجی آپ کی خاطر
شامل میں خطا کار ہوں آقا میرے آ قا

کرتے ہیں طلب آپ گناہ گاروں کو طیبہ
میں بھی تو گنہہ گار ہوں آقا میرے آقا

لیکر سیاہ اعمال حشر میں جو کھڑا ہے
وہ میں ہی سیاہ کار ہوں آقا میرے آقا

اسلام کے دشمن سے فقط دین کی خاطر
میں برسر پیکار ہوں آقا میرے آقا

خود آکے الجھتے ہیں اشہر سے کئی حاسد
بے یار و مددگار ہوں آقا میرے آقا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore