By: Sadeed Masood
تم برسوں مجھ کو سوچو گے
ہر ظلمت کی تاریکی میں
میں تیری سوچ کا محور ہوں
میں ایک سحر کا قصہ ہوں
میں بھٹو ہوں میں زندہ ہوں
میں زندانوں کو توڑ گیا
اور دھبے خون کے چھوٹ گیا
جو میرے خون سے اٹھا ہے
میں اس طوفان کا حصہ ہوں
میں بھٹو ہوں میں زندہ ہوں
ہر ظالم کے درباروں میں
پر قاتل کی یلغاروں میں
جاؤ دیکھو دار کے پھندوں پر
میں نور حق کا نعرہ ہوں
میں بھٹو ہوں میں زندہ ہوں
تم سر مانگو میں سر دوں گا
کئی بھٹو اب بھی باقی ہیں
یہ سنت میرے گھر کی ہے
میں حق کی خاطر کٹتا ہوں
میں بھٹو ہوں میں زندہ ہوں
تم قبریں گنتے جاؤ گے
اور آخر میں پچھتاؤ گے
یہ دیواریں بھی بولیں گی
میں مظلوموں کا نوحہ ہوں
میں بھٹو ہوں میں زندہ ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?