Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کوئی حل نہ کوئی جواب ہے یہ سوال کیسا سوال ہے

By: Basheer Badr

کوئی حل نہ کوئی جواب ہے یہ سوال کیسا سوال ہے
جسے بُھول جانے کا حکم ہے اسے بھول جانا محال ہے

ہوئیں زرد پھُولوں کی بستیاں مگر اس میں خطا کہاں
تجھے لوگ دل سے دُعائیں دیں یہی تیرے فن کا کمال ہے

کبھی آسماں کی بلندیوں سے اُتر کے خاک پہ آئیں گے
ابھی پنچھیوں کو خبر نہیں یہ زمین والوں کا جال ہے

اسی نیم کے پیڑ کی اُوٹ میں ابھی چاند ہار کے سو گیا
تیرے پاک ہونٹوں کو چُوم لے یہ کہاں کسی کی مجال ہے

اسی ایک بسترِ بے حسی پہ تھکے تھکے سے بدن ہیں
تیرے ساتھ بھی وہی بے دلی یہ وصال کیسا وصال ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore