By: asif javed assi
ماما پاپا کیدھر گئے ہیں
کب آئیں گے وہ جدھر گئے ہیں
پہلے تو شام کو آجاتے تھے
چیزیں کھلونے لے آتے تھے
واپس اب وہ کیوں نہیں آتے
باہر مجھے لے کیوں نہیں جاتے
ماما پاپا کیدھر گئے ہیں
کب ائیں گے وہ جدھر گئے ہیں
سنو وہ الله میاں کے پاس گئے ہیں
چند ساتھی بھی ساتھ گئے ہیں
کہ رہے تھے گڑیا سے کہنا
پاپا پاپا زیادہ نہیں کہنا
جلد ہی میں لوٹ آؤں گا
اور کھلونے لے آؤں گا
ماما پاپا سے کہنا ایک بات
گڑیا میری ٹوٹ گئی کل رات
ایک ہی تھی جو ٹوٹ گئی ہے
وہ بھی مجھ سے روٹھ گئی ہے
پاپا کھلونے بےشک نہ لانا
گھر کو واپس جلدی آنا
ماما پاپا کیدھر گئے ہیں
کب آئیں گے وہ جیدھر گئے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?