Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ادائیں مجھ کو نہ وہ دکھاۓ محبتوں کی

By: مرید باقر انصاری

ادائیں مجھ کو نہ وہ دکھاۓ محبتوں کی
نہ شمع دل میں مرے جلاۓ محبتوں کی

اسے کہو کے وہ حد میں رہ کر ہی بات چھیڑے
نا پاسداری مجھے سکھاۓ محبتوں کی

میں پہلے سے غمزدوں کی فہرست میں ہوں شامل
کہانی مجھ کو نہ وہ سناۓ محبتوں کی

تری گلی کے چکر جو دن رات ہے لگاتا
قریب ہے بھینٹ چڑھ ہی جاۓ محبتوں کی

یہ میرا پیغام جا کے قاصد کو کوئ دے دے
خبر نہ کوئ بھی اب وہ لاۓ محبتوں کی

بھلا میں لٹنے سے کیسے اس کو بچاؤں باقرؔ
جو دیکھ رنگینیاں خود آۓ محبتوں کی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore