By: Muhammad Siddique Prihar
جشن آمد رسول ِمنایا کرو انوار کی بارش برستی ہے
محفل ِمیلاد میں آنے والوں کی قسمت روز سنورتی ہے
دامن خالی لے آتے ہیں جھولیاں بھر بھر جاتے ہیں
نہیں گیا محروم کوئی کبھی تقدیر ہزاروں کی بدلتی ہے
ملیں گی تمہیں برکتیں بڑی ٹلیں گی مشکلیں کڑی کڑی
ذکر ِنبی کا اعجاز ہے آتش ِعشق اور بڑھکتی ہے
مطلوب ہے جسے راحت ِ جاں خلوص سے وہ بیٹھے یہاں
رہتے ہیں مضطرب بتاﺅ انہیں تسکین دلوں پر اترتی ہے
لائیں گے تشریف پیارے مصطفی راضی ہوجائے گا کبریاء
ہوتے ہیںشامل اولیاءبھی جماعت فرشتوں کی اترتی ہے
قائم رہے محفل کی آبرو ادب سے بیٹھے رہیے باوضو
درود سلام کی گونج میں بھینی بھینی خوشبو بکھرتی ہے
پھرتے ہیں جتنے صاحب کدورت نہیں ہمیں کسی کی ضرورت
ثناءخوان ِ مصطفی ہوں صدیق دنیا مجھے کیا سمجھتی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?