Bazm e Urdu - The urdu poetry app

یہ لوگ جھوٹی دُنیا کےصبح شام بدلتے رہتے ہیں

By: Sajid Awan

چہرے وہی ہیں پھر بھی دیکھو نام بدلتے رہتے ہیں
یہ لوگ جھوٹی دُنیا کےصبح شام بدلتے رہتے ہیں

ہم درد کے ماروں کا دن رات تماشہ ہوتا ہے
آغاز بدلتے رہتے ہیں انجام بدلتے رہتے ہیں

کچھ لوگ ہیں جن کی چَاہت میں ہر پَل دل تڑپتا ہے
وہ لوگ دل کی دنیا میں قیام بدلتے رہتے ہیں

ہم خون کے دِیے جلا جلا کر پوجا جن کو کرتے ہیں
وہ دل کے سارے جذبوں کے دام بدلتے رہتے ہیں

اِس بات کا رونا ہے کہ وہ چپ چاپ ہمیں چھوڑ گیا
دنیا میں تو لوگ ساجد سرِعام بدلتے رہتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore