By: Irfan Ali
کس کی تعریف ہو
کس کی حمد ہو
جو اتنا حسین ہو
جو اتنا جمیل ہو
ذرہ ذرہ ثنا کرے
پتا پتا پڑھا کرے
قطرہ قطرہ کہا کرے
ربنا لک الحمد
ربنا لک الحمد
جن و انس
چرند وپرند
شجر و ہجر
بحر و بر
چوری چوری
چپکے چپکے
گیت گارہے ہیں
اے اللہ اللہ
اے اللہ اللہ
یہ نغمہ گنگنا رہے ہیں
اسی کے ازن سے
سانسیں چلتی ہے
باتیں چلتی ہیں
خوشیاں پلتی ہیں
پھول مہکتے ہیں
کلیاںکھلتی ہیں
پھر اگر حکم الہی ہو
چاہے آہنی دیوار بنائی ہو
اجل آجاتی
پھر نہیں چلتی سفارش کسی کی
پھر نہیں مانی جاتی گزارش کسی کی
اے نفس چل اب تجھے چلنا ہے
چل چل کہ تجھے اب ملنا ہے
اپنے پروردگار سے
چل چل کہ تجھے اب چلنا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?