By: Muhammad Anwer Annu
پھر مچل رہے ہیں وہ اقتدار میں آنے کو
صبح سے شام تک یقین دہانیاں کرنے کو
ملک کو اندھیرے میں رکھ کر
قوم کو روشن خیال بنانے کو
ساتھ ملاکر اپنے پرانے ساتھیوں کو
اک بار پھر اپنی حکومت بنانے کو
ڈرتا نہیں میں کسی سے
اک بار پھر یہ کہنے کو
لندن میں رہ کر جو ملک کی فکر کرنے لگے
اصل میں چاہتے ہیں وہ اپنے آپ کو منوانے کو
غلطیاں جو کی ہیں انہوں نے ٩ سال میں
ان غلطیوں کو پانچ سالوں میں دھونے کو
لگتا ہے محبت بھی ہے ان ہی سے کچھ قوم کو
سوچ رہی ہے جو اقتدار ان ہی کے حوالے کرنے کو
قوم تو معصوم ہے اور آپشن بھی تو اب کوئی نہیں
چاروں طرف لٹیرے ہیں ملک سے مخلص کوئی نہیں
اب تو بس ترجیح یہ ہے ملک کو بچالیں ہم
ملک بچ گیا تو حالت قوم بھی سنبھل جائے گی انو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?