Bazm e Urdu - The urdu poetry app

نبیﷺ کی نعت کہنے میں بھی شیدائی ضروری ہے

By: م الف ارشیؔ

نبیﷺ کی نعت کہنے میں بھی شیدائی ضروری ہے
مدینے کے چراغوں سے شناسائی ضروری ہے

مدینے جانے کی دل میں ترے گر آرزو ہے تو
مدینے کے سفینوں سے شناسائی ضروری ہے

شہادت دے رہے ہو کے خدا کی ذات برحق ہے
محمد ہیں نبیﷺ اس کے یہ یکتائی ضروری ہے

جہاں میں جو بھی نعمت ہیں سبھی ان کی بدولت ہیں
شکر رب کا کرو اس کی پذیرائی ضروری ہے

نظر رحمت کی جس پر آپﷺ کی اک بار ہو جائے
شفاعت کا پھر ان کی وہ تمنائی ضروری ہے

جسے الفت اگر ہوگی محمد ﷺ کے گھرانے سے
مدینے جانے کی پھر اس کی شنوائی ضروری ہے

جہاں بھی نعت کی محفل سجی تم کو نظر آئے
محمدﷺ کے غلاموں کی پذیرائی ضروری ہے
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore