By: رضوانہ عزیز
ناکامیوں سے ٹکرا کر اٹھنا
کامیابیوں کو سنبھال کر چلنا
اپنوں کے دیے زخموں پر
بیگانوں سے مرہم رکھوانا
بیگانوں کی رہزنی پر
اپنوں کے گلے لگ کر رونا
کبھی جنازوں کا اٹھانا
کبھی آنسووں کو چھپانا
خلش ،بیماریاں، آزمائشیں
کبھی بیوافیوں کو سہنا
نفس انساں کے اندر
قوت خیر و شر کا ہونا
شخصیت انسان کا خاصا
اللّه پر یقین کامل ہونا
اوقات غم صبر کا دامن تھامنا
اور خوشی میں شکر بجالانا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?