Bazm e Urdu - The urdu poetry app

وہ اتنا یاد آتے ہیں کہ خود کو بھول جاتے ہیں

By: Malaika Arshad

بہت کرتے ہیں کوشش بھولنے کی ان کو ہم لیکن
وہ اتنا یاد آتے ہیں کہ خود کو بھول جاتے ہیں

جو گلشن میں قدم رکھے بہاریں مسکراتی ہیں
کلیاں کھلکھلاتی ہیں سبھی گل جھوم جاتے ہیں

ان کی غزال آنکھوں میں محبت کا سمندر ہے
خود کو جتنا بچاتے ہیں ھم اتنا ڈوب جاتے ہیں

اگرچہ گفتگو ان سے بہت زیادہ نہیں ہوتی
مگر آنکھوں ہی آنکھوں میں بہت کچھ بول جاتے ہیں

بہت ہیں پاس وہ لیکن بظاہر دور رہتے ہیں
مگر نظروں ہی نظروں میں محبت گنگناتے ھیں کبھی

یوں بھی اترتے ہیں تخلیق کے لمحے میرے دل پر
کہ ہم اشعار کہتے ہیں اور بس پھر کہتے جاتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore