By: Fazlul Hasan
تیری چاہت کا اگرچہ میں طلبگار نہیں
تو اگر چاہنا چاہے تو کچھ انکار نہیں
تو حسیں تو ہے بہت پر یہ غرور بے جا
تجھ کو چاہیں گے بہت پر دل خود دار نہیں
اپنی باتوں سے بنا لیتے ہو دشمن کتنے
دعوئہ عشق کرو پر سر بازار نہیں
قدر دانی مری فطرت ہے نہ اتراؤ بتو
مدح صناعی کی کرتا ہوں پرستار نہیں
بنٹتے خیرات میں ہیں تمغے۔ لقب۔ دستاریں
اہل جو سر ہیں مگر ان پہ ہی دستار نہیں
وقت آخر ہے ۔ عیادت کو ہیں آئے کتنے
منتظر جن کی نظر ہے وہی غم خوار نہیں
جاگ جائے نہ کہیں جینے کا ارمان حسن
کہہ دو لے نام کوئ اس کا سر دار نہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?