Bazm e Urdu - The urdu poetry app

مِرا جیون ہے یہ ۔۔۔

By: Dr. Humera Islam

ابھی جو رکھ کے میرے دل پہ ، پیر گزرا ہے
یہی تو ہے ، جو میری رگوں میں اُترا ہے

جب سے ، تِرے آنے کی خبر آئی ہے
دلِ نادان ، اب جاکے کہیں سنبھلا ہے

مِری نظر میں تو پوری کتاب جیسا ہے
وہ ایک لفظ ، جو تیرے لبوں سے نکلا ہے

دلِ فگار کے ٹکڑے سنبھال لیں تو چلیں
رفوگر نے مجھے ، کب سے بُلا رکھا ہے

مِلی بہار تو پھولوں سے دشمنی کرلی
تجھے خزاں میں کیوں رکھا ، مجھے یہ غصہ ہے

برہنہ پا ، ہی چلیں گے کوئی بتائے تو
ترے کوچے میں جو نکلے ، وہ یہ رستہ ہے

ملو گے حشر میں ہم سے ، تمہار وعدہ ہے
ہم نے یہ راز بھی سینے میں چھپا رکھا ہے

اگر تو چھوڑ کے جائے مجھے کبھی بھی کہیں
مرا جنوں ہے یہ ، میرا یہ ارادہ ہے
خاک کو اُوڑھ کے سو جائینگے اسی ضد میں
تو مجھ سے پہلے کیوں؟ کیسے؟ لَحد میں اترا ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore