Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اپنی خوشیاں دے کر ان کا غم لیا ہے

By: M.ASGHAR MIRPURI

آج ہم نے ایک کام بڑا نیک کیا ہے
اپنی خوشیاں دےکر ان کا غم لیا ہے

اپنی زندگی سےکچھ یوں کھیلےہم
اسے غیر کی زیست سمجھ کرجیا ہے

اپنےمقدر سے ہمیں کوئی گلہ نہیں
اس نے ہمیں سکھ ہی سکھ دیاہے

دوستی میں شکوےگلےنہیں ہوتے
ہم نےسدا اپنے ہونٹوں کو سیا ہے

اس دن سےمیخانہ چھوٹ گیا ہم سے
جس دن سے تیرےلبوں کا جام پیا ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore