By: SHABEEB HASHMI
کوئی تو پوچھے لا مکانی کا سبب
جھیل سی آنکھوں میں پانی کا سبب
ستارے ٹوٹ کر گرتے ہیں کہاں
یہی بات تھی حیرانی کا سبب
بیتے لمحوں کو یاد کرتے ہیں کبھی
کیونکر تھا اسکی مہربانی کا سبب
عکس آئینے میں کھو گیا کیسے
اسکے چہرے پہ تھا پریشانی کا سبب
اور وہ تصور تھی بچھڑی یادوں کی
گھر کے آنگن کی ویرانی کا سبب
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?