Bazm e Urdu - The urdu poetry app

نام

By: کنول نوید

بتاوں تمہیں اک داستان
اچانک جو مجھے یاد آگئی
میری ذات میں کانٹا سا چبھا
میری روح پر جو چھا گئی

یہ دوستیاں یہ رفاقتیں
گزرتے وقت کا کھیل ہیں
یہاں وفا کا صلہ نہیں
یہاں کوئی با وفا نہیں

ملتے ہیں لوگ بے سبب
ہوتے ہیں یہ کسی کے کب
مطلبی خود غرض سے
ایک سے سب کے سب

ہر دل کا یہ ہی کہنا تھا
ہر دل کی تھی یہ داستان
کیوں کہہ دوں میری ہے یہ
کیوں اسے کوئی نام دوں

بتاوں تمہیں اک ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore