Bazm e Urdu - The urdu poetry app

یوں ہی گذر نہ جانا بیکار زندگی سے

By: MeeR Hassan Khoso

مجھ کو نہیں ہے اتنا بھی پیار زندگی سے
لیکن نہیں ہے پھر بھی انکار زندگی سے

دھوکے ملے ہیں مجھ کو ھربار ھر کسی سے
اٹھتا نہیں ہے پھر بھی اعتبار زندگی سے

حالات سے تم ایسے لڑتے جھگڑتے رہنا
ہونے نہ دینا خود کو بیزار زندگی سے

ہم لاکھ نکل جائیں اک دوسرے سے آگے
بڑھتا نہیں ہے پھر بھی رفتار زندگی سے

موقعہ یہی ہے سمجھو اے یار زندگی گو
موقعہ نہیں ہے ملتا ھربار زندگی سے

کانٹے جڑے ہیں پھولوں کے ساتھ ھرچمن میں
رشتہ تو کچھ ہیں رکھتے یہ خار زندگی سے

ان سے بھی زندگی کا اپنا مزا ہے یارو
کیوں کر الگ کروں میں آزار زندگی سے

یہ وقت کی ستم ہے اب کوچ کر رہے ہیں
سب ایک ایک ہو کے غمخوار زندگی سے

چاھت نے اس کی میری تو زندگی بنا دی
پیارا ہے مجھ کو میرا دلدار زندگی سے

اے میر~ زندگی کو زندہ دلی سے جینا
یوں ہی گزر نہ جانا بیکار زندگی سے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore