By: Jamil Hashmi
اٹھتا ہے درد جب اس کی جفا کا
نہیں ہوتا اثر کسی بھی دوا کا
ایسا کر دیا ہے گھائل اس نے ہمیں
زخم بھرتا نہیں اس کی سزا کا
رہتا ہوں مدہوش اس کی یادوں میں
چھایا رہتا ہے نشہ اس کی ادا کا
کوئی اس کو روکے شہر تو نہ چھوڑے
نہیں ہے متبادل کوئی بھی اس دلربا کا
کر گیا ہے زہراثر سارے بدن میں
ہے عکس آنکھوں میں فقط اس بیوفا کا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?