By: Shabeeb Hashmi
آنے والی نسلوں کو نئے انداز بخش دئیے
دل کی گہرائیوں میں چھپے راز بخش دئیے
زندہ لوگوں کو ہمیشہ ملتی ہیں ذلتیں
مرنے کے بعد نام کو اعزاز بخش دئیے
ہم بھی بدل ڈالیں گے اس رواج کو
مردہ دلوں کو ہم نے یہ احساس بخش دئیے
گرنے ناں پائے کوئی بھی میدان جنگ میں
ہر کربلا کو ہم نے شہسوار بخش دئیے
وقت کے آسمانوں کا جو بن جائیں گے ستون
ہم نے ان طوفانوں کو شاہکار بخش دئیے
نکالیں گے جو سمندر کی تہوں سے خزانے
کشتیوں کے ناخداؤں کو بادبان بخش دئیے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?