Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میں تجھے اپنانا چاہتا ہوں۔۔۔

By: Tariq Iqbal Haavi

حسین چاند کو تیرے ماتھے پہ سجانا چاہتا ہوں
تیری راہ گزر پہ جانِ جاں پلکیں بچھانا چاہتا ہوں

میں کیسے کہوں اے جانِ ادا ، میں تجھے اپنانا چاہتا ہوں
کبھی آنکھوں سے ملیں آنکھیں، پھر سانسوں سے ملیں سانسیں

دو دل ملا کے میں جاناں، دو روح ملانا چاہتا ہوں
میں کیسے کہوں اے جانِ ادا ، میں تجھے اپنانا چاہتا ہوں

میری تو تم سوچ نظر میں، بس چکی ہو کچھ یوں
دِکھے ہے تیری ہی جھلک، میں جو چیز بھی دیکھوں

بس اسی طرح دلدار تیری دھڑکن میں سمانا چاہتا ہوں
میں کیسے کہوں اے جانِ ادا ، میں تجھے اپنانا چاہتا ہوں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore