By: Syed Muhammad Abdul Hadi
محبت تیرا کرنا جرم تو نہ تھا جو ہو گیا سو ہو گیا
وفا کی تو نے جفا ملی تجھ کو جو ہوگیا سو ہو گیا
تو نہ آشنہ تھا ستم سے اُسکے،اسی کے جفا سے
گزار دیا ہر اک لمحہ اسکی آس میں جو ہوگیا سو ہو گیا
تو تو گم تھا اسکے خیال میں اسی کے گمان میں
یہ گمان بھی عجب گمان تھا جو ہوگیا سو ہو گیا
نہ اسکو تھی تیری پرواہ ذرا،نہ دھیان اسکو تیرا تھا
کہا تھا اک روز اسنے تجھے جو ہوگیا سو ہو گیا
اک دریا اک ندی اک جنوں تیری اآنکھوں میں تھا
سمندر بن کر بہا گیا موجوں میں جو ہوگیا سو ہو گیا
یہ واقعہ تھا بے رخی کا اک روداد تھی ہادی اسکی
جو خواب بکھر کر ریزہ ریزہ ہوا جو ہوگیا سو ہو گیا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?