By: dr.zahid Sheikh
الفت کا دعوے دار ہے رکھتا بھی ہے انا
اس کا یہی انداز تو اچھا مجھے لگا
ایسے ملا ہے زیست میں وہ جیسے پوری ہو
رو رو کے رب سے کعبے میں مانگی ہوئی دعا
اس کا کمال ذہن وہ سب کچھ سمجھ گیا
خاموشیوں میں ڈوبی ہوئی تھی مری صدا
گھائل کیا تھا جس نے مرے دل کو پہلی بار
اب تک ہے یاد مجھ کو وہ شوخی بھری ادا
اس کی ہنسی سے چاروں طرف پھول کھل گئے
چھو کر بدن کو اس کے مہکنے لگی ہوا
وہ حسن بے مثال جو آ جائے چمن میں
زاہد اسے گلاب بھی کہتے ہیں مرحبا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?