By: وشمہ خان وشمہ
آنکھوں میں تمہارا عکس بسائے بیٹھے ہیں
تجھ سے ملنے کی آس لگائے بیٹھے ہیں
تم کیا جانو ہم تم سے محبت کرتے ہیں
اس دل میں تمہارا پیار چھپائے بیٹھے ہیں
شاید جیتے جی تیری دید ہمیں مل جائے
ہم محوِدعا ہیں ، ہاتھ اٹھائے بیٹھے ہیں
کیا حال بنا رکھا ہے ، سب یہ پوچھتے ہیں
ہم زخمِ جدائی سب سے چھپائے بیٹھے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?