By: NADIA TARIQ
میرے دل سے دنیا نکالو خدایا
مجھے اپنا عاشق بنا لو خدایا
فنا کی تمنا میں بے تاب ہے دل
مجھے اب عدم کر ہی ڈالو خدایا
سمایا نہ تو دو جہانوں میں لیکن
میرے دل میں اک گھر بنا لو خدایا
ہوا قلب پھر غیر کی جانب مائل
مجھے غیر سے پھر بچا لو خدایا
قدم ڈگمگائے میرے تیری راہ پی
کرو مجھ پہ رحمت سنبھالو خدایا
دوری نہیں اب سہی جاتی مجھ سے
مجھے پاس اپنے بلا لو خدایا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?