By: مونا شہزاد
حضرت انسان جو کرنا ہے بقا کا سفر
کر خود کو عاری فنا کے ڈر سے
کر لے یاری علم و ادب سے
ہوجائے گی بهاری تیری سواری
یہ گیسوئے محبوب کی چهاوں چھوڑ دے.کر لے حب فن و ہنر سے
گزر گئی عمر ساری اسی صحرا کی خاک چھانتے
اب تو جاگ جا اور جی لے زندگی
قطرہ قطرہ مت ترس
دریا کو کوزے میں بند کر کے پی لے
حضرت انسان جو کرنا ہے بقا کا سفر
کر خود کو عاری فنا کے ڈر سے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?