Bazm e Urdu - The urdu poetry app

آنکھ میں ماہ وسال

By: وشمہ خان وشمہ

آنکھ میں ماہ و سال رکھے ہیں
درج سب کے ملال رکھے ہیں

تیری خدمت میں پیش کرنے کو
چار آنسو سنبھال رکھے ہیں

ایک کا بھی جواب دے نہ سکے
اس نے درجن سوال رکھے ہیں

ہم نے خود کو تباہ کر ڈالا
صرف تیرے خیال رکھے ہیں

آج اپنی بیاض میں لکھ کر
بیقراروں کے حال رکھے ہیں

رائیگاں سارے دیکھو اے وشمہ
روگ سینے میں پال رکھے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore